ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ کے کوزی کوڈ میں پھیل رہا ہے نیپا وائرس کا انفیکشن - دو مریضوں کی موت کے ساتھ 5 افراد میں مرض کی تشخیص

کیرالہ کے کوزی کوڈ میں پھیل رہا ہے نیپا وائرس کا انفیکشن - دو مریضوں کی موت کے ساتھ 5 افراد میں مرض کی تشخیص

Thu, 14 Sep 2023 20:37:01    S.O. News Service

کوزی کوڈ 14 / سمتمبر (ایس او نیوز) کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع میں نیپا وائرس کا انفیکشن پھیلنے لگا ہے جس میں 5 افراد کے مبتلا ہونے اور ان میں سے دو کی موت واقع ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
    
کل بدھ کے دن جس مریض کو نیپا وائرس انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اس کا تعلق ایک پرائیویٹ اسپتال میں خدمات انجام دینے والے ہیلتھ ورکر کے طور پر کی گئی ہے۔
    
خیال رہے کہ نیپا وائرس کے انفیکشن میں بخار، سر درد، گلے میں سوزش، کھانسی ، قئے، پورے بدن کے عضلات میں درد، غنودگی، بدن میں کمزوری اور سستی جیسی علامات پائی جاتی ہیں ۔ مریض کے جسم میں نیپا وائرس ہونے کا اگر شبہ ہو تو اس کی جانچ   کے لئے خون، گلے سے تھوک اور پیشاب کے نمونے پونے میں موجود ویرلوجی لیباریٹری میں بھیجے جاتے ہیں ۔ 
    
ریاستی محکمہ صحت عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپا وائرس سے جن دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے اور جو دو مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں ان سے رابطہ میں آنے والے 789 افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے اور انہیں اپنے گھروں میں آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے ان کی صحت کے تعلق سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ نیپا وائرس پر قابو پانے کے لئے کوزی کوڈ ضلع میں انتظامیہ نے 24  ستمبر تک کسی بھی بڑے فنکشن کے انعقاد پر پابندی لگا دی ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے مزید 11 مشتبہ مریضوں کے نمونے جانچ کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی پونے کو بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو اسپتال میں 20 مریضوں کو خصوصی نگرانی  میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح ضلع کوزی کوڈ کے 9 دیہاتوں کوانفیکشن سے متاثرہ ژون قرار دیا گیا ہے۔  
    
کیرالہ کی ہیلتھ منسٹر وینا جارج نے بتایا کہ کوزی کوڈ میں جو نیپا وائرس کے کیس ملے ہیں اس کا تعلق وائرس کے بنگلہ دیش اسٹرین سے ہے جو حالانکہ کم متعدی ہوتا ہے مگر اموات کی شرح 70 فیصد ہے ۔ 


Share: